جنگی جنون : بھارت 10 برس میں جدید اسلحہ پر 150 ارب ڈالر خرچ کرے گا

نئی دہلی (آئی این پی) دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار اور معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والا بھارت اپنی فوج کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کیلئے 10 برس میں150 ارب ڈالر خرچ کریگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پڑوسی ملک جنگی جنون کو تسکین دینے کیلئے مقامی نجی کمپنیوں کی شرکت داری سے اسلحہ سازی کر رہا ہے۔ جنگی ہتھیاروں کے لحاظ سے بھارت کا درآمدات پر انحصار 60 فیصد ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی پیداواری کمپنیاں گزشتہ 40 سال میں ایک ایسا ٹینک بھی تیار نہیں کرسکی جس پر بھارتی فوج انحصار کرسکے۔ رپورٹ کے مطابق ہر سال بھارت میں ایک کروڑ ملازمتوں کے مواقع میسر ہونگے۔ ادھر مودی چاہتے ہیں کہ اسلحہ کے حوالے سے غیر ملکی کمپنیوں پر انحصار کم سے کم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...