لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ہندﺅوں‘ سکھوں کے بچوں کو بورڈ کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائے گی بورڈ نے وفاقی حکومت سے ادارہ کو حقیقی معنوں میں خود مختار بنانے کی سفارش کی ہے ، بابا گورو نانک یونیورسٹی اور قندھارا یونیورسٹی ٹیکسلا کے لیے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر فنانس کے لیے منظوری دی گئی ہے ،افسران کی اپ گریڈیشن اور ڈویلپمنٹ کی سکیموں کی منظوری دی ۔ یہ باتیں انہوں نے بورڈ کی 302ویں اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں ۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ اجلاس میں چاروں صوبوں کے ممبران نے شرکت کی۔ رمیشن سنگھ اڑوڑا کی درخواست پر کمیونٹی سینٹر بنانے کی درخواست پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔70 سے بند کیارہ صاحب کو نومبر میں کھولاجائے گا ،جنم استھان ننکانہ صاحب کے سامنے بابا مردانہ کی یاد گار کے لیے جگہ مختص کر لی گئی ہے ۔سکھر میں ہندوﺅں کی قدیمی عبادت گاہ سادھو بیلا مندر کی بجلی کی بحالی کے لیے 15لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔