فلاڈیلفیا (آن لائن) فلاڈیلفیا میں ڈیمو کریٹ پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ہلیری کلنٹن نے باضابطہ طور پر ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی قبول کرلی، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ تمام شہریوں کے مسائل اور آواز لے کر وائٹ ہاو¿س جاو¿ں گی۔ فلاڈیلفیا میں ڈیمو کریٹ پارٹی کے نیشنل کنونشن میں ہلیری نے باضابطہ طور پر صدارتی نامزدگی قبول کر لی۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا امریکہ تاریخ کے اہم ترین دور سے گزر رہا ہے۔ تمام شہریوں کے مسائل اور آواز لے کر وائٹ ہاﺅس جاو¿ں گی۔ امریکی معیشت، تعلیم، صحت سکیورٹی بہتر بنانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ ملک کو درپیش تمام مسائل مل کر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا امریکی معیشت اب بھی بہترین ہے۔ بارک اوباما کی صدارت کی وجہ سے آج امریکہ مضبوط ہے۔ صدر اوباما نے امریکہ کو ہمیشہ کیلئے معاشی بحران سے بچالیا ہے۔ ٹرمپ چاہتا ہے کہ امریکہ باقی دنیا سے الگ تھلگ رہے مگر ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے۔ امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو عظیم ماں قرار دیاہے۔ انہوں نے اپنی ماں ہلیری کلنٹن کو بے حد محبت کرنے والی دانشور خاتون قرار دیتے کہا کہ وہ امریکہ کی صدر منتخب ہونے کے لئے سب سے زیادہ موزوں امیدوار ہیں۔
ہلیری
اتحادیوں سے مل کر دہشت گردوں کو شکست دینگے : ہلیری صدارتی نامزدگی قبول کر لی
Jul 30, 2016