بھارت کے ایوان بالا میں بے روزگاری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی، اجلاس ملتوی کرنا پڑا

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے ایوان بالا راجیہ سھبا میں بے روزگاری کے معاملے پر ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو جب اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن جماعت کانگریس کے ارکان نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کی شرح کا معاملہ اٹھایا اورکہا کہ اس صورتحال میں ملک میں مایوسی بڑھ رہی ہے جس پر بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کئی ارکان اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اور انہوں نے کانگریس پر شدید الزامات عائد کئے۔ اس دوران ہنگامہ کے باعث اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا۔
بھارت اجلاس/ملتوی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...