اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پراپرٹیز کی ازسرنو قیمتوں کے تعین کے معاملے پر مذاکرات ساتویں روز بھی بے نتیجہ ختم ہو گئے۔ ایف بی آر حکام اور رئیل سٹیٹ ایجنٹس کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ مذاکرات کے ساتویں روز بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ لاہور کراچی‘ اسلام آباد میں بڑی ہاﺅسنگ ونگ سکیمز کے نمائندوں میں اختلافات برقرار ہیں۔ آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے۔ گذشتہ روز کراچی لاہور‘ اسلام راولپنڈی میں جائیداد کی فیئر پرائس پہ فریقین کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا تاہم بات چیت جاری رہے گی۔ آج وزیراعظم کے مشیر ریونیو ہارون اختر خان اور ایف اے آئی کے چیئرمین کمشن ایجنٹس اور بلڈرز کے 13 رکنی کمیٹی کےساتھ براہ راست بات چیت کریں گے جبکہ شام کو وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کی بھی کمیٹی سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہفتہ کے مذاکرات میں ایک مجموعی پیکیج پر اتفاق رائے کا امکان روشن ہے۔کراچی سے وقائع نگار کے مطابق وفاقی حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لئے نیا قانون لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت رئیل اسٹیٹ کمپنیز کے مالک کو تیس روز میں حکومت کو تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔
مذاکرات/ بے نتیجہ