لاہور (نیوزرپورٹر) کپاس پاکستان کی معیشت میں بڑا اہم کردا ر ادا کرتی ہے ۔ اس کا ریشہ کپڑے کی صنعت میں خام مال کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ 2013-14میں کپاس کی فروخت سے تقریباً 10 کھرب روپے زرمبادلہ حاصل ہوا۔کپاس کی ملکی پیداوارکا80 فیصدپنجاب اور19فیصد سندھ سے حاصل ہوتا ہے 2013-14کی معاشی رپورٹ کے مطابق کپاس زراعت کی 6.7فیصدوےلےواےڈےشن اور جی ڈی پی مےں 1.4 فیصد اضافہ کی حامل ہے۔کپاس کی فصل بڑھوتری کے پھول لگنے اور ٹےنڈے بننے کے اہم مرحلہ مےں داخل ہو چکی ہے ، وزےر زراعت اورسےکرٹری زراعت حکومت پنجاب کی ہداےت پر محکمہ زراعت پنجاب کے زرعی ماہرےن فےلڈ مےں کاشتکاروں کی رہنمائی مےں مصروف عمل ہے۔