ابھی تک راولپنڈی مےں کوئی بھی ڈےنگی کا کےس سامنے نہیں آیا ہے،راجہ اشفاق سرور

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزےرمحنت و افرادی راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں گذشتہ دو سالوں مےں انسداد ڈےنگی پروگرام پر ہونے والے کام کے ثمراتنظر آرہے ہےں اس لئے ابھی تک راولپنڈی مےں کوئی بھی ڈےنگی کا کےس سامنے نہیں آیا اوراگر اسی طرح محنت جاری رکھی گئی تووہ دن دور نہیں جب ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا انہوں نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے پنجاب حکومت کی مقرر کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے ان ڈور اور آﺅٹ ڈور سرولنس کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اس ضمن میں کسی بھی اہلکار کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ حالیہ بارشوں کے دوران ڈینگی کے خطرات بڑھ رہے ہیں اس لئے ہمیں مزید محنت کرناہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں ویڈیولنک کے ذریعے راولپنڈی ڈوثیرن کے اضلاع میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اس جائزہ اجلاس میں اٹک ٬ جہلم اور چکوال کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع میں انسداد ڈینگی کی جاری سرگرمیو ںکے حوالے سے بریفنگدی اجلاس میں قائم مقام کمشنر راولپنڈی ڈویژن طلعت محمو د گوندل ، ایم این اے اسفندیار بھنڈارا ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پیرزادہ راحت مسعود قدوسی ، کوآرڈینیٹر پی پی ون ارشد عباسی ، اے ڈی سی عارف رحیم ، اے سی صدر تسنیم علی خان ، اے سی سٹی ملیحہ جمال ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فیاض بٹ، ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود ، ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد ملک ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجہ طیفور سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی صوبائی وزےر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حوالے سے ڈیش بورڈپر اپ لوڈ ہونے والی شکایات کے ازالے کےلئے فوری اقدامات کیے جائیں ڈینگی پرروزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کام کی نگرانی کی جائے اور جن یونین کونسلوں سے لاروا زیادہ تعداد میں برآمد ہورہاہے ان میں آئی آر ایس سپرے اور فوکنگ کی جائے راجہ اشفاق سرورنے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرناوقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر فیاض بٹ نے ڈینگی کوکنٹرول کر نے کےلئے اٹھائیں جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...