کراچی (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے ترجمان دواخان صابر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد اب پاکستانی عوام کسی چور لٹیرے کو قبول نہیں کرے گی ‘ احتساب کا شروع ہونے والا یہ عمل آخری چور کی گرفتاری تک جاری و ساری رہے گا ‘ غرور اور گھمنڈ گزشتہ روز خاک میں مل گیا اور انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والے دنیا میں سرخرو ہوگئے ‘ یہ باتیں انہوں نے اپنی یونین کونسل میٹروول سائٹ میں پارٹی کارکنان اور علاقہ معززین کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کی خوشی میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ‘ اس موقع پر پی ٹی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور شکریہ کے نوافل میں ادا کئے ‘ اس موقع پر تحریک انصاف ضلع غربی کے رہنما حیدر خلیل ‘ زرین شاہ ‘ زین اللہ خان‘ فضل جمیل ‘ آصف خان یوسف زئی ‘ قیصر اعوان ‘ طارق زمان خان ‘ عبدالمالک ‘ طارق شاہ ‘ قطب الدین ‘ علی بٹ ‘ رضوان خان ‘ فرحان ‘ شاہ روم خان اور دیگر پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان نے بھر پور تعداد میں شرکت کی ۔