لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ینگ ورکرز کلچرل لاہور کی صدر اور بیٹی فاﺅنڈیشن کی صدر سلومی رانا اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سینئر نائب صدر صفیہ اسحاق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے حق میں ایک ریلی نکالی گئی۔ سلومی رانا اور صفیہ اسحاق نے کہا کہ نوازشریف عوامی لیڈر ہیں جنہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ پرویزمشرف نے ایک جمہوری حکومت پر غیرآئینی طریقہ سے قبضہ کیا تھا تو اس کے بعد نوازشریف پہلے سے بھی زیادہ مینڈیٹ لیکر وزیراعظم بنے۔