لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کے نااہل ہونے سے خالی ہونے والے حلقے این اے 120 میں پی ٹی آئی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف نے اس حلقہ سے 91 ہزار 683 ووٹ حاصل کیے تھے اور پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد 52 ہزار 354 ووٹ حاصل کر سکی تھیں۔ اس طرح نواز شریف 39 ہزار 329 ووٹوں کی لیڈ سے جیتے تھے۔ اب دیکھنا ہو گا کہ مقابلہ کیسا رہتا ہے۔ الیکشن 2013 میں نواز شریف اور ڈاکٹر یاسمین کے علاوہ جو نمایاں امیدوار تھے جن میں جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ سلمان بٹ نے 953 اور پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار نے 2 ہزار 605 ووٹ لیے تھے۔