اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعظم ہوں یا نہ ہوں وہ دلوں میں رہتے ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں ہمیشہ رہنمائی کرتے ہیں۔
نوازشریف وزیراعظم ہوں نہ ہوں دلوں میں بستے ہیں: مریم نواز
Jul 30, 2017