انقرہ (اے پی پی) ترک شہر ازمیر کے قریب سمندر میںمہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ زمیر کی تحصیل چشمے کے کھلے سمندر میں غیرقانونی طریقے سے یونان جانے کی کوشش کرنے مہاجرین کی کشتی کے ڈوب جانے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ کشتی کے غرق ہونے کی خبر ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی تین کشتیوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو علاقے میں بھیجا گیا۔
امدادی کوششوں کے نتیجے میں سات نعشیں برآمد ہوئیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔دریں اثناءچار عراقی تین صومالی اور دو شامی مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔
کشتی