شالیمار: بدچلنی کے شبہ پر باپ نے بیٹی کو پھندا دے کر مارڈالا

لاہور(نامہ نگار)شالیمار کے علاقے میں بدچلنی کے شبہ پر باپ نے 25 سالہ بیٹی کوگلے میں چادر سے پھندا دے کرموت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عالیہ ٹاؤن کے رہائشی خلیل نے 25 سالہ حفضہ کا گلے میں چادر سے پھندا دیا۔ اطلاع ملنے پولیس نے ملزم خلیل کو گرفتار کرلیا اور حفضہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ ملزم نے دوران حراست اقبال جرم کرلیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اسے بیٹی کو قتل کرنے پر کوئی ندامت نہیں ہے۔اس نے دو سال قبل اپنی بیٹی حفضہ کی شادی کی تھی مگر وہ شادی کے چند روز بعد اچانک اپنے سسرال سے غائب ہو گئی جس پر اس کے اغوا ء کا مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ وہ اپنی مرضی سے کسی شخص کے ساتھ بھاگ گئی تھی جس پر اسے تلاش کیا گیا اور واپس گھر لے آئے مگر اس کے شوہر نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیاتھا اور اسے طلاق دے دی۔ جس کے بعد وہ اپنے والدین کے ساتھ آکر رہنے لگی، مگر پھر بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی۔گزشتہ روز وہ کسی لڑکے کے ساتھ موبائل فون پر بات کر رہی تھی کہ اچانک اس کا باپ گھر آگیا اور اس نے طیش میں آکر اس کے گلے میں کپڑا ڈال کراسے پھندادے کرقتل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن