پاکستانی باکسر محمد وسیم آج پاناما کے حریف کا مقابلہ کرینگے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستانی باکسر محمد وسیم آج دوسری رینکنگ فائٹ پاناما کے باکسر ایون ٹیرجوس کے خلاف لڑیں گے، کامیابی کے صورت میں وہ ورلڈ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار رکھ سکیں گے۔پاکستانی باکسر اس وقت ورلڈ باکسنگ کونسل کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر ہیں جس کو برقرار رکھنے کے لئے وہ دوسری رینکنگ فائٹ پاناما کے باکسر ایون ٹیرجوس کے خلاف لڑیں گے۔دونوں باکسر کا وزن کیا گیا، پاکستانی وقت کے مطابق یہ فائٹ آج صبح 8 بجے شروع ہوگی، محمد وسیم 2 بار ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور ٹائٹل جیت چکے ہیں۔محمد وسیم نے کہا ہے کہ دوسری رینکنگ فائٹ کے بعد کوچز فیصلہ کریں گے کہ وہ ورلڈ ٹائٹل کے لئے مکمل تیار ہیں یا پھر انہیں مزید پریکٹس فائٹ کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...