وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 172 ووٹ درکار، مسلم لیگ (ن) اور اتحادی 214 ہیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی نااہلی کے بعد نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 342 کے ایوان میں 172 ووٹ درکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی تعداد 188 ہے۔ اتحادی جماعتوں کے ممبران ملائیں تو تعداد 214 تک پہنچ جاتی ہے۔ ایوان میں پی پی کی 47، تحریک انصاف 33 اور ایم کیو ایم کی 24 نشستیں ہیں۔ مجموعی طور پر اپوزیشن ارکان کی تعداد 116 ہے۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن