تحریک انصاف کا جلسہ اظہار تشکر آج پریڈ گرا¶نڈ میں ہو گا

Jul 30, 2017

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے) سپرےم کورٹ کے فےصلے کے تحت وزےراعظم محمد نواز شرےف کی نااہلی کے بعد پاکستان تحرےک انصاف اتوار کو پرےڈ گراﺅنڈ شکر پڑےا ں مےں اظہار تشکر منائے گی جسےلئے جلسہ عام ہوگا جس سے چےئرمےن تحرےک انصاف عمران خان، عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد، شاہ محمود قرےشی، جہانگےر ترےن، وزےراعلیٰ خےبر پختونخوا پروےز خٹک سمےت دےگر قائدےن خطاب کرےں گے۔ عمران خان نے جمعہ کو اپنی پرےس کانفرنس مےں اعلان کےا تھا کہ وہ اظہار تشکر کے جلسے سے شام پانچ بجے خطاب کرےں گے۔ جلسے کے انتظامات کےلئے ہفتہ کے روز پرےڈ گراﺅنڈ مےں گہما گہمی رہی پی ٹی آئی رہنماءشعےب صدےقی‘ ڈاکٹر شہزاد وسےم جلسہ گاہ مےں بےنر لگانے کےلئے ٹےم لائے۔ راولپنڈی سے ضلعی صدر زاہد حسےن کاظمی ، مےڈےا کوآرڈےنےٹر شےخ طارق مسعود کے ہمراہ پرےڈ گراﺅنڈ پہنچے اسلام آباد کے صدر راجہ خرم نواز نے بھی جلسہ گاہ مےں تےارےوں کا جائزہ لےا۔ دریں اثناء پاکستان تحرےک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزےر اعظم نواز شرےف کی جانب سے ن لےگ کی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے معاملے کا الےکشن کمےشن نوٹس لے کےونکہ نواز شرےف کو سپرےم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے متفقہ طور پر نااہل کےا ہوا ہے۔ الےکشن کمےشن قانون کی کھلی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ پاکستان تحرےک انصاف کے سےکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے کہا ہے کہ ن لےگ کا خےال تھا کہ وزےر اعظم کی نااہلی پر لوگ سڑکوں پر آئےں گے اب ن لےگ رےلےاں نکالنے کا سوچ رہی ہے قطری خط اور طارق شفےع کا بےان حلفی بھی جعلی تھے۔ پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شرےف جو جمہورےت کے چےمپےئن بنتے ہےں انہوں نے اپنی نا اہلی کے بعد وزارت عظمیٰ فےملی مےں ہی رکھی ہے ن لےگ سے 30 سال کے اقتدار کا حساب اب شروع ہوا ہے شہباز شرےف وزےر اعظم بننے کے بعد عدالتوں مےں پےش ہوں گے انہےں التوفےق کےس مےں لےن دےن کا بھی بتانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کےا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے جسٹس نجفی کےس کو کھولا جائے۔

مزیدخبریں