انڈر16نےشنل ہاکی کے لےے ٹرائلز کا آغازاتوار سے ملک بھر مےں اےک ساتھ ہوگا

Jul 30, 2017

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے ڈائرکٹر ڈےولپمنٹ اےنڈ ڈومےسٹک اولمپئن نوےد عالم نے کہا ہے کہ پی اےچ اےف اسکول بوائز اےنڈ انڈر16نےشنل ہاکی چےمپئن شپ کے لےے ضلعی سطح پر ہاکی ٹرائلز کا آغازاتوار سے ملک بھر مےں اےک ساتھ ہوگا ۔گزشتہ روز مےڈےا سے بات چےت مےں ان کا کہنا تھا کہ پہلی پی ایچ ایف ا سکول بوائز اینڈ انڈر16 نیشنل ہاکی چیمئین شپ کے سلسلہ کا شیڈول جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق آج سے ضلعی سطح پر ہاکی ٹرائلز کا آغاز ہو جائے گا۔جس کے بعد 11سے18اگست کے درمیان ابتدائی راونڈ کھیلا جائے گا جس میں اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ چیمئین شپ کا صوبائی راﺅنڈ 20سے 30اگست کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل راﺅنڈ0ستمبر سے 16ستمبر تک وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کھیلا جائے ، اولمپئن نوید عالم کے مطابق اس بوائز اینڈ انڈر16 نیشنل ہاکی چیمئین شپ کا مقصد نچلی سطح سے ہاکی کا ٹیلنٹ تلاش کر کے اسے آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا اور نوجوان کھلاڑےوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہر کوئی گراس روٹ لیول سے ہاکی کے فروغ کی باتیں تو کرتا رہا ہے مگر کسی نے کام نہیں کیا موجودہ پی ایچ ایف پہلی بار صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کے وژن کے مطابق سکول بوائز اینڈ انڈر16 نیشنل ہاکی چیمئین شپ کا انعقاد کر کے گراس روٹ ہاکی کی بحالی کے لئے عملی اقدام کرنے جا رہی ہے جس سے پاکستان ہاکی کے لےے دورس نتائج نکلیں گے۔

مزیدخبریں