وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح اور ملکی ترقی مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ہے.نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں.پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن پر انہیں فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔
نواز شریف نےپاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا : شہباز شریف
Jul 30, 2017 | 12:32