اسلام آباد(آن لائن)متحدہ مجلس عمل کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف مدد مانگ لی ہے۔تفصیلات مطابق اتوار کے روز ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں فضل الرحمن نے آصف زرداری سے متحدہ مجلس عمل کے احتجاجی پروگرام میں شرکت دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی انتخاب میں ہونے والی د ھاندلی کے خلاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں اور ہمارے احتجاجی پرروگرام میں شرکت کرنی چاہئے جس پر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد شرکت کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلے کا عندیہ دیا ہے۔
فضل الرحمن