تحریک انصاف کیلئے حکومت سازی میں بڑا مرحلہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا

Jul 30, 2018

اسلام آباد (عزےز علوی) تحرےک انصاف کے سامنے وفاق اور پنجاب مےں اقتدارکے مکمل حصول کیلئے اونچی چڑھائےاں آگئےں۔ وفاق مےں حکومت سازی مےں پہلا بڑا مرحلہ سپےکر اور ڈپٹی سپےکر کا انتخاب ہوگا جو تحرےک انصاف کی قےادت کےلئے اس وقت اعصاب شکن صورت اختےار کرگےا ہے، مرکز مےں لےڈر آف دی ہاﺅس کے انتخاب کے بعد دوسرا مشکل مرحلہ صدر پاکستان کا الےکشن ہوگا جس کےلئے بھی تحرےک انصاف کے سامنے چےلنج کا کھڑا ہے تحرےک انصاف کو صدر مملکت کے الےکٹورل کالج مےں اپنی اکثرےت بنانے کےلئے ابھی کئی مراحل طے کرنے ہےں مرکز اور چاروں صوبوں کی اسمبلےوں مےں اکثرےت کا حصول بھی اےک ناہموار اور اونچی چڑھائی ہوگی ےہی صورتحال پنجاب مےں بھی تحرےک انصاف کو وزےراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل سپےکراور ڈپٹی سپےکر کے الےکشن مےں درپےش ہوگی تحرےک انصاف کی قےادت سر جوڑے صرف نمبر گےم کے حصول مےں مصروف رہتی ہے پرائےوےٹ جےٹ اور ہےلی کاپٹر بھی اقتدار کے حصول کے اس عمل مےں استعمال ہورہے ہےں تاکہ نمبر گےم کی موجودہ ناممکن صورتحال تےزی سے ممکنات مےں تبدےل ہوسکے پی ٹی آئی مےں جو آزاد منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی شامل ہو رہے ہےں انہےں صحافےوں کی دسترس سے دور رکھا جا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے پرانے رہنما، سابق کرکٹر صحافےوں سے ٹاک کرتے ہےں جس سے بنی گالہ کی سےاسی سرگرمےاں اجاگر کی جاتی ہےں۔
بڑا مرحلہ

مزیدخبریں