لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی بولر پیٹر ہینڈز کومب نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں کسی طور بھی ملوث نہیں۔ اس حوالے سے جو وڈیو دکھائی جا رہی ہے اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔ مارچ 2018میں جنوبی افریقہ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سامنے آنے والے اس اسکینڈل کے نتیجے میں کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈوارنر اور اوپنر کیمرون بینکرافٹ آئی سی سی کی سزا بھگت رہے ہیں۔