لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیپال میں بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد پاکستان کی نمبر ون کھلاڑی ماحور شہزاد وطن واپس پہنچ گئی۔ اپنی خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز سے قبل نیپبال میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت سے اچھی پریکٹس مل گئی ہے۔ میری کوشش ہوگی کہ انڈونیشیا جکارتہ میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں اپنے ملک کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن بھی کھیل کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔