وزیرآباد (نا مہ نگار )متعدد بااثرافراد نے محنت کش کی حو یلی پر قبضہ کرنے کی کو شش کی ہے تھانہ احمد نگر میں14افراد سمیت 6نا معلو م افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںساروکی چیمہ کے رہا ئشی محمد اشرف نے احتجاج کرتے ہو ئے میڈیا کو بتایا کہ گز شتہ روز ایک درجن سے زائد مسلح افراد اسلحہ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر ٹر یکٹر سمیت میری حویلی پر قبضہ کر نے آ گئے اور آ تے ہی اسلحہ کی نو ک پر ٹر یکٹر کی مدد سے میر ی بیرونی دیواریں گرا کر دروازہ توڑ دیا جس کی وجہ سے میرا تین لاکھ سے زائد کا نقصان ہو گیا تھانہ احمد نگر پولیس کو فو ن کیا گیا پولیس آنے کی اطلاع ملتے ہی قبضہ گروپ فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا مد عی کی درخواست پر تھانہ احمد نگر کی پو لیس نے چودہ افراد محمد فیصل ،عدیل احمد ،شکیل احمد،محمود ،راشد محمود،عبداللہ،اجمل،ندیم،قربان،نعیم اللہ،عامر طفیل،سمیع اللہ،حسین اور اللہ دتہ سمیت چھ کس نامعلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی مد عی نے آر پی او گو جرانوالہ سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے نقصان پورا کروانے کی اپیل کی ہے مگر تھانہ میں رپورٹ درج کرنے کے باوجود پولیس نے تا حال ابھی تک کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں ہے۔
متعدد افراد کا محنت کش کی حویلی پر دھاوا، قبضہ کرنے کی کوشش
Jul 30, 2018