سیالکوٹ(نامہ نگار)سیالکوٹ کے ریلوے سٹیشن پر ریلوے ملازمین کی فیملیوں کی کالونی میں چالیس ریلوے کوارٹرز میں ریلوے ملازمین کی فیملیوں کی بجائے پرائیویٹ فیملیوں کے رہائش اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کالونی میں لاکھوں روپے کی لاگت سے کئی سال پرانے 80 ریلوے کوارٹرز میں سے چالیس ریلوے ملازمین کی فیملیاں موجود نہ ہیں بلکہ یہ رہائشی کوارٹرز ریلوے ملازمین کی بجائے پرائیویٹ فیملیوں پر کرائے پر دیئے گئے ہیں جن کا کرایہ ریلوے اسٹیشن پرقبضہ مافیا وصول کررہا ہے اور ریلوے حکام شکایات کے باوجود حقائق سے آگاہ ہونے کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،۔ریلوے تھانہ پولیس کے مطابق چند روز قبل بھی ایک ریلوے کوآرٹرز پر دو سال سے بطور کرائے دار مقیم فیملی کو بے دخل کردیا گیاجس کی رپورٹ آئی جی ریلوے اور پاکستان ریلوے کے چیئرمین کو بھجوائی جاچکی ہے اور دیگر ریلوے کوارٹرز سے بھی غیر قانونی مقیم فیملیوں اور افراد کو نکال دیا جائے گا اور کاروائی کی جائے گی ۔
ریلوے کالونی میں ملازمین کی بجائے غیر متعلقہ افراد کی رہائش کا انکشاف
Jul 30, 2018