لاہور (نامہ نگار) سراج پارک شاہدرہ ٹائون میں تھانیدار اور اس کے بیٹے نے زبردستی ٹریکٹر ٹرالی سے مٹی کھود کر سیوریج کے پائپ ٹوٹ گئے۔مقامی شہری عرفان نصیب ایڈووکیٹ نے تھانہ شاہدرہ ٹائون میں درخواست دی کہ اے ایس آئی طارق گجر اور اس کے بیٹے احتشام گجر نے مسلح دوستوں کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے گلی کھودتے ہوئے مین سیوریج کو توڑ دیا۔ اہل علاقہ نے احتجاج کیا تو تھانیدار نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر اہل علاقہ نے 15 پر کال کر دی۔ پولیس کے آنے پر تھانیدار طارق گجر مشتعل ہوگیا جس پر معززین علاقہ نے بیچ بچائو کرایا۔ شہری عرفان نصیب ایڈووکیٹ نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ اے ایس آئی طارق گجر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔