پولٹری فارم پر ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر پولٹری فارم مالکان کا احتجاج ڈی پی او شیخوپورہ سے نوٹس کا مطا لبہ

نارنگ منڈی(نامہ نگار)کالاخطائی روڈ پر جنڈیالہ کلساں کے قریب رانا سخاوت پولٹری فارم پر ہونے والی ڈکیتی کا مقدمہ دس روز گزر جانے کے باوجود درج نہ ہونے پر وائس چئیر مین رتہ گجراں چودھری محمد یوسف کی قیادت میں پولٹری فارم مالکان کا احتجاج انہوں نے بتایا کہ ڈاکو ملازمین کو باندھ کر لاکھوں روپے کی مرغیاں ٹرک میں ڈال کر فرار ہو گئے اور پولیس کو فوری درخواست بھی دی گئی لیکن پولیس نے کوئی توجہ نہیں دی انہوںنے ڈی پی او شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے اور مذکورہ ڈکیتی کا سراغ لگانے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...