غیر معیاری، ناقص، ملاوٹی اشیاء خور و نوش کی بھرمار، بیماریاں پھیلنے لگیں

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاںزبیرلطیف، جنرل سیکرٹری چوہدری نوید اسلم، نائب امیر میاں عبدالستار بیگا، رانا نعیم اکرم نے کہا ہے کہ شہر بھر میں ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی بھرمار‘ عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں۔ جوسز‘ آٹا‘ دودھ‘ گوشت‘ مرچ‘ مصالحہ جات سمیت کھانے پینے کی دیگر اشیاء میں ملاوٹ کی بھرمار ہو چکی شہر میں کوئی بھی چیز خالص ملنا مشکل ہو چکا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی چیکنگ پر مامور عملہ فوڈ انسپکٹر اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ بھی محض کارروائیوں تک محدود ہے مگر ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان سے رشوت لیکر معاملہ گول کر دیا ہے جن ہوٹلوں کو غیر معیاری کھانے فراہم کرنے پر سیل کیا جاتا ہے۔ انہیں رشوت لیکر چند دنوں بعد چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...