فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ‘تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ روڈ 80مربعہ سٹاپ کے قریب لالیاں کا رہائشی 26سالہ محمد جہانگیر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ علاج سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گیا ‘حادثہ کا مرتکب کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔