خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کیلئے ہارجیت کی اہمیت نہیں: رانا عمر نذیر

ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کیلئے ہار جیت یا عہدہ کی کوئی اہمیت نہیں جس کے اندر یہ جذبہ ہے وہ کسی بھی حالت میں پر امن اور پر خلوص خدمت کے لئے ہر وقت پر عزم ہیں عوام کی خدمت کے لئے میرے دروازے ہر دم کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ پی پی 63 رانا عمر نذیر خان نے نمائندہ نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں اور کارکنان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دن رات میرے ساتھ محنت کی لیکن ہار جیت زندگی اور سیاست کا حصہ ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں جو تاریخی اور شاندار کامیابی حاصل کی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور یہ ان کی 22 سالہ شب و روز انتھک محنت کا نتیجہ ہے تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت و قوت بن کر ابھری ہے عمران خان کی قیادت میں مرکز اور تینوں صوبوں میں حکومت بنا کر عوام کی خدمت کرے گی انشاء اللہ ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیںگے۔

ای پیپر دی نیشن