لاہور (پ ر) ’’شندور ملے میں جانے والے بہادر اور مہم جو بائیکرز روس اور افغانستان سے ملحقہ علاقوں واخان کوری ڈور وادی بروغل اور کرومبر جھیل کے دشوار گزار اور دور افتادہ راستوں پر 4 ہزار کلو مٹر کا فاصلہ طے کر کے قوم کا سربلند کر دیا‘‘۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلقات عامہ کے ٹو کنگز ٹورسٹس ایسوسی ایشن مقصود چغتائی نے تنظیم کے صدر عل طاہر اور کرنل یوسف کی قیادت میں پانچ محب وطن اور نڈر موٹرسائیکلسٹس کی شندور کے علاوہ چترال، کیلاش، سوات، وادی کلام اور شمال علاقہ جات کے پر خطر علاقوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے موٹرسائیکلسٹس کی لاہور واپسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
شندور ملے میں شرکت کرنیوالے موٹرسائیکلسٹس نے تاریخ رقم کر دی: مقصود چغتائی
Jul 30, 2018