گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنی نا کامی کا رونا رونے کی بجائے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں، اپنی ذاتی شکست کا پورے سسٹم سے انتقام لینے سے گریز کریں الیکشن نتائج پر تحریک چلانے کا کوئی جواز نہیں ، عوام بھی کسی تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے۔ سراج الحق اور فضل الرحمان نے اقتدار کے بہت مزے لوٹے، نتیجہ ان کے سامنے آگیا میاں شہباز شریف بھائی نہیں ملک سے وفاداری کا ثبوت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاست مدینہ والا نظام رائج کر کے ملک کو امن و سلامتی کا گہوارہ اور عوا م میں بھرپور پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس عزم کو عملی جامہ پہنانے سے ملک وقوم کی تقدیر بدل جائے گی عمران خان کے مقررہ اہداف کے حصول میں مکمل تعاون کریں گے ۔ بحرانوں کے خاتمے کیلئے عمران خان کے ایجنڈے کی مکمل حمائت کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمن ناکامی کا رونا رونے کی بجائے گناہوں کی معافی مانگیں: سنی اتحاد کونسل
Jul 30, 2018