اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فن و ثقافت کے ادارے اور تنظیمیں فن کی سرپرستی اور نئے فنکاروں کو متعارف کروانے کا سلسلہ ذمہ داری اور دیانتداری سے ادا کریں توگڈری کے لعل قومی اور عالمی سطح پر پاک سرزمین کا نام بلند کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز دانشور، چیئرمین فن کدہ پاکستان امین کنجاہی نے گلوکار امجد محمود کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی نشست میں کیا۔ فن کدہ پاکستان کے زیرِ اہتمام محفلِ موسیقی کا انتظام اکادمیِ ادبیات میں کیا گیا جس میں امریکہ سے آئے ہوئے مہمان گلوکار نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ساتھ طبلے پر سنگت عرفان نے کی امجد محمود نے حاضرینِ محفل کے اپنی گائیکی سے دل جیت لئے ۔خوبصورت محفل کے انعقاد پر اور کامیاب بنانے پر فن کدہ پاکستان کے روحِ رواں امین کنجاہی نے اکادمی ادبیات کے ڈاکٹرراشد حمید اور مسعود اقبال کا شکریہ ادا کیا اور اس موقح پر امین کنجاہی نے امجد محمود اور تمام فنکاروں شکریہ ادا کیا امین کنجاہی نے اعلان کیا کہ فن کدہ پا کستان اسی طرح تمام ملک میں فن کے حوالے سے پروگرام کرتا رہے گا۔