اسلام آباد (سنہوا) تجزیہ کاروں کا کہنا ہے عمران خان کو سنجیدہ اندرونی وبیرونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے تاکہ نئی حکومت معاشیات، غیر ملکی سرمایہ کاری، اصلاحات، اندرونی سکیورٹی اور خارجہ تعلقات پر توجہ دے سکے۔ سیاسی تجزیہ کار نذیر سید نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے غیر ملکی فنڈز سے شروع کئے گئے منصوبوں، سکیورٹی صورتحال پر منفی اثر پڑے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہو گی۔ بریگیڈئر(ر) مہمند نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سے نئی حکومت مقاصد نہیں حاصل کر سکے گی اور دنیا حکومتی کارکردگی کو شک کی نگاہ سے دیکھے گی۔ پروفیسر ضیاء الرحمان نے کہا کہ نئی حکومت کو اتحاد کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔