اٹلانٹا(آئی این پی)آسٹریلوی پلیئر نک کرگیوس کی فٹنس مسائل کے باعث سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی، ایونٹ (آج)پیر سے واشنگٹن، امریکہ میں شروع ہو گا۔کرگیوس اٹلانٹا اوپن ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ کرگیوس نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت سٹی اوپن میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا، میں ڈاکٹرز سے طبی معائنے کے بعد ان کی مشاورت سے ایونٹ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کروں گا۔
نک کرگیوس کی فٹنس مسائل کے باعث سٹی اوپن ٹینس میں شرکت مشکوک
Jul 30, 2018