اسلام آباد (وقائع نگار)ایچ نائن میں اتوار بازار کے سٹالوں میں آتشزدگی سے اس بازار میں مال سپلائی کرنے والے تاجروں کو شدید نقصان پہنچ گیا جنہوں نے سی ڈی اے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بازار کے متاثرہ سٹال ہولڈروں کو فوری معاوضہ دے تاکہ وہ مال سپلائی کرنے والوں کو ادائیگی کر سکیں ہماری نگراں وزیر اعظم ، الیکشن جیتنے والے لیڈر عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ بھی اس مسئلے کو حل کرانے کیلئے فوری مداخلت کریں تاکہ ہم اس نقصان عظیم کے منفی اثرات سے بچ سکیں فوری معاوضوں کی ادائیگی کا اعلان کیا جائے ۔
ایچ نائن میں اتوار بازار کے سٹالوں میں آتشزدگی ،تاجروں کا شدید نقصان
Jul 30, 2018