ملتان (نمائندہ خصوصی) نیب ملتان نے تین ہزار کنال کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار سابق ڈی سی او لیہ اکبر خان کھچی کا احتساب عدالت سے 9 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور ہزاروں کنال کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے بارے میں تفتیش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے سابق ڈی سی او لیہ اکبر خان کھچی نے 2018 میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی بوگس دستاویزات پر الاٹ کر دی جس سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا نیب نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اکبر خان کھچی کو گرفتار کر لیا جبکہ 2008 میں ڈی او آر لیہ رہنے والے آفیسر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
نیب نے سابق ڈی سی او لیہ کا 9 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا
Jul 30, 2018