قصور(اے پی پی )آم کے باغبانوں کو 10سے14دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کیلئے کسی کوتاہی یاغفلت کا مظاہرہ نہ کریں اورباغات کا باقاعدگی سے معائنہ بھی جاری رکھیں۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ باغبان آم کے باغات میں بٹوروالے پھولوں کوخشک ہونے سے پہلے سبزحالت میں کاٹ کرتلف کردیں۔
آم کے باغبانوں کو 10سے14دن کے وقفہ سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت
Jul 30, 2018