چمڑے کے دستانوں وجوتوں کی برآمدات میں15 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

Jul 30, 2018

کراچی(این این آئی)گزشتہ مالی سال 2017-18کے دوران چمڑے کے دستانوں اور جوتوں کی ملکی برآمدات میں بالترتیب 15.4فیصد اور 17.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات21 کروڑ 58لاکھ 55ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ چمڑے کے جوتوں کی قومی برآمدات کا حجم 9کروڑ 53لاکھ 40 ہزر ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2016-17کے دوران چمڑے کے دستانوں کی برآمدات سے 18کروڑ 71لاکھ 7ہزارڈالر جبکہ چمڑے کے جوتوں کی برآمدات سے 8کروڑ 13لاکھ 82ہزار ڈالر کا زرمبادلہ کماگیا تھا۔

مزیدخبریں