ہزاروں بوسنیائی مسلمانوں کے قاتل سابق سرب کمانڈر ملازوچ کا وکیل قاتلانہ حملے میں ہلاک

Jul 30, 2018

بلغراد (اے ایف پی) سابق سربیا کے کمانڈر سلوبودان ملازوچ کے وکیل پر فائرنگ کی گئی۔ جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق سلوبودان پر ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام سمیت دیگر الزامات لگائے گئے ہیں اور اس کے خلاف عالمی ٹربیونل میں کارروائی چلی تھی۔ مقتول وکیل کا نام دراگوسلو ہے۔ اس سے قبل وہ متعدد اہم مقدمات بھی لڑ چکے تھے۔ ان کے قتل کی وجوہات سامنے نہیں لائی گئیں۔ انکوائری جاری ہے۔

مزیدخبریں