جنسی زیادتی کا الزام امریکی کیتھولک کارڈینل نے استعفیٰ دے دیا

Jul 30, 2018

سان تیاگو(این این آئی)پوپ فرانسس نے امریکی کارڈینل تھیوڈور مک کیریک کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کارڈینل کو ایک ٹین ایجر کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا ہے۔ مک کیریک واشنگٹن کے سینیئر پادری بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طور پر 1970 کی دہائی کے اوائل میں نیویارک میں بحیثیت ایک پادری کے ایک ٹین ایجر کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا تھا۔ امریکی کارڈینل کی عمر اٹھاسی برس ہے اور وہ امریکی کیتھولک حلقے میں انتہائی معتبر خیال کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں