لاہور( آن لائن) لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے رپورٹ کی روشنی میں وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کرتے ہوئے 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کرنیکی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں چیف جسٹس نے وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کردیا اور سفارش کرنیوالے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی میں سینئرپروفیسرکوایکٹنگ وی سی تعینات کیاجائے اور 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کیا جائے۔
خلاف میرٹ تقرری کیس: چیف جسٹس نے لاہور کالج یونیوسٹی کی وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا د یا
Jul 30, 2018