ماچھیوال (نامہ نگار) ہار جیت سیاست کا حصہ ہے، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے، عوام کے لیئے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،مسلم لیگ(ن) کو خلائی مخلوق نے ہرایا ہے ہم ثبوتوں کے ساتھ قانونی جنگ لڑیں گے صرف ُپی ٹی آئی کے امیدواروں کی ری کائونٹنگ کی درخواستیں منظور کی جارہی ہیں باقی امیدواروں کی خارج کر دی جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 232بلال اکبر بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور قوم نے دیکھا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے میرے والد نے بھی اس حلقہ کی عوام کی بہت خدمت کی اور ہم نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہمیں عوام پر اور عوام کو ہم بھروسہ ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جیت کا اعلان کرنے کے بعد ہار کا اعلان کیا گیا اور بہت سے پولنگ اسٹیشنوں پر پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پولنگ ایجنٹوںباہر نکال دیا گیا اور ہمارے پولنگ ایجنوں کو مصدقہ رزلٹ بھی نہیں دیا گیا ہم قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے جنگ جاری رکھیں گے ۔