فواد چوہدری کی چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی سے ملاقات,مرکزاورپنجاب میں حکومت سازی پرتبادلہ خیال

اسلام آباد:تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے چوہدری برادران سے ملاقات کر کے انہیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد میں چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اورانہیں عمران خان کاپیغام پہنچایا،ملاقات میں سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی سربراہ کی دعوت پر چوہدری برادران بنی گالا میں عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے ، مرکزاورپنجاب میں حکومت سازی پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن