نیو یارک:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنرنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انسانی حقوق کمشنر زید رعدالحسین نے کہا کہ اول تو بھارت مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا، پھر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ پر متعصب اور جہادی ہونے اور دیگر احمقانہ الزامات لگاتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز کے مظالم کی رپورٹس بھارتی ذرائع اور اسی کے اداروں کی دستاویز پر مبنی ہیں۔انسانی حقوق کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ معصوم کشمیریوں کا خون بہانے والی قابض فورسز نے مظلوم عوام کا معاشی استحصال بھی تیز کردیا ہے اور انہیں مالی نقصان پہنچانے کےلئے سیب کے درخت کاٹے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں پھلوں سے لدے درخت گرائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے.