واک کامقصدشہریوں میں ڈینگی سے متعلق آگاہی پیداکرناہے:صوبائی وزیرصحت

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے ساندہ روڈپراینٹی ڈینگی واک میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پراجمل بھٹی اورعلی عامرسمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے دوکانداروں اورراہگیروں میں اینٹی ڈینگی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی ڈینگی واک کامقصدشہریوں میں ڈینگی بیماری سے بچاؤسے متعلق آگاہی فراہم کرناہے۔ صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی اینٹی ڈینگی ڈیسک بنائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ شہریوں کواپنے گھروں، دکانوں اورورک پلیسزکوصاف ستھرارکھ کرڈینگی بیماری پرقابوپانے میں اہم کرداراداکرناچاہیے۔ محکمہ صحت پنجاب ڈینگی پرقابوپانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن