راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظر اساتذہ کیلئے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ2 اگست سے بڑہا کر31 اگست کی جائے تاکہ اساتذہ یکسوئی سے انکم ٹیکس کے گوشوارے داخل کرا سکیں اس سلسلے میں ضلعی صدر محمد شفیق بھلوالیہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین پہلے ہی اپنی تنخواہوں سے باقاعدگی سے انکم ٹیکس ادا کرتے ہیںاس لئے انہیں گوشوارے جمع کرانے میں سہولت بھی ملنی چاہئے ۔