اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+نیشن رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے ملکی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ، مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔نیشن رپورٹ کے مطابق اس موقع پر امریکہ سے تعلقات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔