بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی جوان یوسف خٹک بھی شہید نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

دلیوالا+کلورکورٹ (نامہ نگار) بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعہ میں فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا دلے والا کے نواحی علاقہ فاضل کا رہائشی نوجوان فوجی محمد یوسف خٹک بھی گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وطن پر قربان ہو گیا۔ شہید فوجی محمد یوسف خٹک چار بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا جس کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور ایک بیٹا ہے۔ فاضل کے مقامی قبرستان میں شہید فوجی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پاکستان آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور چادر چڑھائی۔ شہید محمد یوسف خٹک کے والد شادی خان نے تدفین کے بعد میڈیا نمائندگان سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے باقی تین بیٹوں کو بھی پاک فوج کے حوالے کرتا ہوں اور خواہش ہے یہ بھی اپنی بھائی کی طرح اپنی جان وطن پر نثار کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...