کامونکے(نامہ نگار)ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی پھنس گئی، ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے پر ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی۔بتایا گیاہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی ایکسریس نمبر109 لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی کہ کسوکی پھاٹک سے ڈرائیور نے ٹریکٹر ٹرالی گزارنے کی کوشش کی تو پھاٹک کے گیٹ بند ہوگئے اور رش کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کا پھاٹک سے نکلنا ناممکن تھا عملہ نے ٹرین کے ڈرائیور کو اطلاع کی جس نے بروقت بریک لگاکر ٹرین کو بڑے حادثہ سے بچالیا۔
کامونکے: ٹرین ڈرائیور کے بروقت بریک لگانے سے حادثہ ٹل گیا
Jul 30, 2019