جنیوا(این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت عْمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی نے کہا ہے کہ ایران اور عْمان نے آبنائے ہرمز میں تیل برداراور دیگر تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت جای رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔سلطنت عْمان کے سرکاری ٹیلی ویڑن سے بات کرتے ہوئے و زیر خارجہ بن علوی نے کہا کہ ہم ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان ثالثی نہیں کررہے مگر موجودہ حالات میں ہم دوسروں کی نسبت آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت برقرار رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے سب کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہیں۔ تمام ممالک نے موجودہ بحران سے نکلنے اور خطے کے تحفظ و استحکام کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ خطے میں استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔
ایران ، عمان کا آبنائے ہرمز میں مال بردار جہاز رانی جاری رکھنے پر اتفاق
Jul 30, 2019